کراچی میں نگلیریا فولیری سے دو مریض انتقال کرگئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ایک مریض ڈاکٹر ماجد چانڈیو پی این ایس شفا میں زیر علاج تھے۔
اس کے علاوہ شادمان ٹاؤن کے نجی اسپتال میں ایک 8 سالہ بچے کا انتقال ہوا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کراچی میں نگلیریا سے رواں سال 4 اموات ہوچکی ہیں۔
خیال رہے کہ نگلیریا فولیری آلودہ پانی سے ہوتا ہے جو کہ ناک کے ذریعے انسانی دماغ میں داخل ہو کر اسے شدید نقصان پہنچاتا ہے جس سے موت واقع ہوجاتی ہے۔
Comments are closed.