بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 3لاکھ 48ہزار 249طلبا شریک ہوں گے اور صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔

بورڈ ترجمان نے بتایا کہ امتحانات کیلئے شہر بھر میں 438امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے طالبات کیلئے 201 اور طلباء کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

ترجمان میٹرک بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ امتحانات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.