کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔
ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 3لاکھ 48ہزار 249طلبا شریک ہوں گے اور صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔
بورڈ ترجمان نے بتایا کہ امتحانات کیلئے شہر بھر میں 438امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے طالبات کیلئے 201 اور طلباء کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔
ترجمان میٹرک بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ امتحانات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
Comments are closed.