پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان کے کراچی میں واقع گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع میرے گھر پر حملہ کردیا گیا ہے۔
رہنما پی پی نے کہا کہ 5 سے زائد افراد میرے گھر میں آئے اور گھر والوں کو دھمکیاں دیں۔
پلوشہ خان نے کہا کہ حملہ آور کہہ رہےتھے پلوشہ خان کو باہر نکالو۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کے حوالے سے میں تھانے میں درخواست دے رہی ہوں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.