کراچی میں ویسٹ پولیس نے ڈی جی ایکسائز کےدفتر پر چھاپہ مار کر پیرآباد سےاغوا ہونے والےمغوی کو بازیاب کرلیا، کارروائی کےدوران 3 افراد کو حراست میں لےلیا گیا۔
پولیس کےمطابق مغوی کےاہلخانہ نےدعویٰ کیا تھا کہ ان سےبھاری تاوان طلب کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کےمطابق پیر آباد کےعلاقےسے دو روز قبل گھر سے ایک شخص کومبینہ طور پر اغوا کیا گیا جس کا مقدمہ پیرآباد تھانےمیں مغوی کے بیٹےکی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کی تفتیش شروع ہوئی تو مغوی کی لوکیشن آئی آئی چندریگر روڈ پر ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کے اندر کی آئی۔
ویسٹ پولیس کی پیرآباد ، مومن آباد اور تفتیشی شعبے کی بھاری نفری نے ایکسائز کےدفتر کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس اہلکار دیوار کود کر اندر داخل ہوئے، دفترکی تلاشی کے دوران مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔
اس دوران پولیس نےوہاں موجود 3 افراد کو بھی حراست میں لےلیا۔
ایک گھنٹے تک پولیس کارروائی سےمتعلق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
Comments are closed.