بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میسی لُٹنے سے بال بال بچ گئے

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں لُٹنے سے بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ مقیم تھے اسی ہوٹل میں چوروں نے  تین کمروں کا صفایا کیا ۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا نے میسی کی سالگرہ پر پُرانی تصویر شیئر کردی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چور پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بالکونی کے ذریعے اترے اور تین کمروں سے قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوئے ۔

لیونل میسی بھی گزشتہ ماہ سے اسی ہوٹل میں اپنی بیوی اور تین بیٹوں کے ہمراہ قیام پذیر ہیں مگر خوش قسمتی سے چوروں نے ان کی منزل کا رخ نہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.