ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

کراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقاد

کراچی میں دوربین فاؤنڈیشن کے تحت فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بہترین تربیت حکومت کی ترجیح ہے۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ بہترین تربیت سے اساتذہ معاشرے میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کو تعلیم کے حوالے سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

کراچی میں ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کے شرکاء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز سمیت ملک کے نامور ماہرینِ تعلیم شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.