ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

بلاول بھٹو کا آصفہ بھٹو کی سالگرہ پر منفرد انداز میں پیغام

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اپنی 30ویں سالگرہ منائی۔

اس موقع پر ان کے دونوں بڑے بہن بھائیوں نے انہیں دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کی۔

بڑے بھائی بلاول بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری چھوٹی اور پیاری بہن کو دوسری 29ویں سالگرہ مبارک ہو، دعا گو ہوں کہ آپ کو صحت کی خوشی اور ڈھیروں پیار سے نوازے۔

جبکہ بختاور بھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 30 کے کلب میں خوش آمدید، امید کرتی ہوں کہ تم اسی طرح ہمیشہ خوش و خرم رہو اور اسی طرح چمکتی دمکتی رہو۔ اللہ تمہاری ہمیشہ حفاظت کرے ، آصف علی زرداری کے ساتھ عدالت سے جیل تک ہر مشکل وقت میں اسی طرح کھڑی رہو جس طرح شہید بی بی اپنی زندگی میں رہتی تھی۔

دوسری جانب آصفہ بھٹو نے سالگرہ کے موقع پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کو یاد رکھنے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں جو اب بھی مشکل سے گزر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.