بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں شدید بارش، گرین لائن بس سروس کل بھی معطل رہے گی

کراچی میں آج ہونے والی موسلا دھار بارش میں شام گئے شدت کے بعد پیدا صورتحال کے باعث گرین لائن بس سروس پیر کو بھی معطل رہے گی۔

گرین لائن بس سروس آپریشن کو اتوار کی رات مقررہ وقت سے پہلے ہی معطل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر میں حب کینال پر پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کے لئے مشینری لائی جا رہی ہے۔

ترجمان بی آر ٹی ایس کے مطابق بارش میں تیزی اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بی آر ٹی ایس کا آپریشن اتوار کی رات معمول کے وقت سے ایک گھنٹہ پہلے معطل کردیا گیا تھا۔

رات گئے تک گرین لائن بس سروس کا روٹ بیشتر مقامات پر زیر آب ہونے اور پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی وجہ سے گرین لائن بس سروس کل (پیر) کی صبح بھی معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق ایسا مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.