بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، بارش کے بعد شرجیل میمن کا مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتوار کی صبح سے کابینہ کے ارکان سڑکوں پر ہیں اور پانی نکالنے کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ عملہ، کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے سمیت تمام ادارے محنت کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حیدرآباد کی بھی صورتحال اب بہتر ہے، لطیف آباد 7 نمبر انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد میں 75.4 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 66 ملی میٹر اور فیصل بیس پر 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سوشل میڈیا پر نکاسی آب کی وڈیو جاری کی ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انہوں نے آئی آئی چندریگر روڈ کا دورہ کیا۔ ویڈیو دیکھے تو اندازہ ہو سکتا ہے کہ نالے میں کس رفتار سے پانی جا رہا ہے۔ تاہم شہر میں شدید بارش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات ہیں۔ عملہ سڑکوں پر موجود ہے، حکومت نے نالوں کی صفائی پر کام کیا جس کے مثبت نتائج نظر آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.