بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بارش کے دوران پولیس کی اچھے انداز میں امدادی کاموں پر آئی جی سندھ کی فورس کو شاباش

آئی جی سندھ نے بارشوں کے شدید اسپیل کے دوران سندھ بھر میں بہترین ریسکیو ورکنگ (بہت احسن انداز میں امدادی کاموں) پر سندھ پولیس کو شاباش دی ہے۔

 ایک میڈیا پیغام میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ تھانہ اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی قابلِ ستائش اور لائق تعریف ہے۔

بارشوں سے متاثرہ علاقوں اور شاہراہوں پر پولیس کا شہریوں کی مدد اور تعاون کا جذبہ خدمت انسانیت کی بہترین مثال ہے۔ 

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ پولیس شہریوں کی بے لوث خدمت، مشکل وقت میں ان سے تعاون اور ہر محاذ پر ان کی حفاظت کے تسلسل جیسے اقدامات کو جاری رکھے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.