کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق 3 سے 4 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد زخمی ہوئے تھے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق دہشتگرد ٹارگٹ لسٹ میں تھے جن سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ساڑھے 3 بجے سے آپریشن چل رہا تھا، ملزمان نے کافی مزاحمت کی۔
آصف اعجاز شیخ کے مطابق یہ سی ٹی ڈی سندھ اور حساس اداروں کی کارروائی ہے، جس میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے اور ان کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
اس حوالے سے انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 2 بڑی کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ تھے، دہشتگرد ایک گھر میں تین چار دن سے چھپے ہوئے تھے۔
راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مطلوب تھے، ان کا پروفائل بعد میں شیئر کیا جائے گا۔
Comments are closed.