کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج درجہ حرارت 36سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
منگل کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔
شہر قائد میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 70سے80 فیصد جبکہ شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے۔
رمضان کے پہلے عشرے کے دوران ہیٹ ویو آنے کا امکان نہیں۔
Comments are closed.