بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

کراچی میں سردی کے ایک اور اسپیل کے آنے کا امکان پیدا ہوگیا، 22 اور 23 جنوری کو درجۂ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈجٹ میں جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں بارش کا امکان فی الحال نہیں ہے تاہم 22 اور 23 جنوری کو شہر قائد کا درجہ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈجٹ میں جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا امکان ہے مگر یہ حالیہ برفباری جیسی نہیں ہوگی، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب شمال مغربی بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، وادیٔ زیارت اور کان مہتر زئی میں برفباری ہوئی ہے جبکہ پشین، خانوزئی، مسلم باغ اور سرانان میں بارش ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ چمن اور گردو نواح میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی فراہمی میں خلل پیدا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.