بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نون لیگ شریف فیملی سے علیحدہ ہو تو یہ مثبت پیش رفت ہوگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ شریف فیملی سےخود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے، نواز شریف ہرمشکل وقت میں کارکنوں کو چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہوگئے، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات آئیں ، عدالت اور احتساب کے نظام میں بھی اصلاحات آئیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے بغیر اصلاحات کا عمل ممکن نہیں، نون لیگ اور پی پی کی کرپٹ قیادت مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کچھ نہیں چاہتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.