kenyancupid.com login super handsome boy simple humble attractive asian assian women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں تحریک انصاف کی سولو پریس کانفرنس پر تحفظات ہیں، وسیم اختر

 متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کی سولو پریس کانفرنس پر تحفظات ہیں، خالد مقبول صدیقی نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے بات کی ہے، جو باتیں کل اسد عمر نے کی وہ متحدہ کے مطالبات تھے۔

کراچی میں سابق میئر کراچی وسیم اختر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں 3 سیٹوں پر ایم کیو ایم پاکستان کامیاب ہوئی ہے، ماضی میں کی گئی حلقہ بندیاں آج تبدیل کی گئی ہیں۔

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں جاری پولنگ میں مختلف وجوہات کی وجہ سے کہیں بے نظمی دیکھنے میں آئی تو کہیں ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔

وسیم اختر نے کہا کہ ساتھیوں نے جو محنت کی مشکل حالات کے باوجود وہ قابلِ ستائش ہیں، ری کاؤنٹگ میں ہم جاچکے ہیں۔

سابق میئر کراچی نے کہا کہ  40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ ایف آئی اے نے بتائے ہیں، یہی لوگ جعلی ووٹر لسٹ کا بھی باعث بنتے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں نا امیدی ہرگز نہیں ہے، دو حکومتوں کو ہم نے شکست دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.