بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں بارش کی صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے: مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بارش کے باوجود بھی شہر کی صورتِ حال کافی حد تک قابو میں ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکیں اور انڈر پاسز کلیئر ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے نشیبی علاقوں کی سڑکوں سے پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے۔

بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگیا، سندھ کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی عملہ میدان عمل میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہو گیا۔

 کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.