بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناروے کی کوہ پیما نے پاکستان کی چوتھی بڑی چوٹی سر کرلی

ناروے کی کوہ پیما کرسٹن ہریلا نے 8 ہزار 52 میٹر بلند براڈ پیک سر کر لیا۔ براڈ پیک دنیا کی بارہویں جبکہ پاکستان کی چوتھی بڑی چوٹی ہے۔

کرسٹن ہریلا نے آج صبح اس چوٹی کو سر کیا، وہ پچھلے 3 ماہ میں 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 9 چوٹیوں کو سر کر چکی ہیں۔

خاتون کوہ پیما 6 ماہ میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہیں۔

مختصر وقت میں تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ نرمل پرجا کا ہے۔

نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا نے 6 ماہ اور 6 دن میں تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.