کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو کا امکان ہے اور موسم کافی زیادہ گرم رہے گا۔
صبح میں درجۂ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن بھر درجۂ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج (ہفتے کو) شہرِ قائد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر میں کل شام سے کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کل (اتوار کی) شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل (اتوار کو) زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے۔
Comments are closed.