کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔
شہر قائد میں آج ہوائیں شمال مغرب اور جنوب مغرب سے چلنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے، بلوچستان میں مطلع کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابر آلود ہے۔
کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، چمن، زیارت، خضدار، قلات، بارکھان، سبی، کیچ، نوکنڈی اور دالبندین میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ نصیر آباد اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.