جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

کراچی: میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کی خوشی میں طالبعلم کی فائرنگ، ویڈیو وائرل

کراچی میں میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کی خوشی میں گزشتہ روز ایک طالب علم کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کی فائرنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں میں سے ایک پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کرتا ہے۔

جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات دینے والے قیدیوں کی تعداد 33 ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں اسکول کے طلبہ بھی اطراف میں موجود ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ممکنہ طور پر میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کی خوشی میں کی گئی۔

اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے کہ یہ واقعہ کراچی کے کس علاقے میں پیش آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.