بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: موبائل خریدنے آنے والے ملزمان گھر کو لوٹ کر فرار ہو گئے

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں گھر پر موبائل خریدنے آنے والے ملزمان گھر کو لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز کو موصول ہو گئی۔

بہادر آباد آدم جی نگر میں گھر میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی، شہری نے خرید و فروخت کی ویب سائٹ پر موبائل فونز کا اشتہار لگایا جس کے بعد موٹر سائیکل سوار دو ملزمان گھر پر فون خریدنے پہنچے۔

ملزمان نے شہری کو اسلحے کے زور پر زدو کوب کیا اور 4 لاکھ روپے مالیت کے موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں، واردات دو روز قبل رات پونے 9 بجے کے قریب ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.