بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ملیر میں پولیس و رینجرز کا سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی

کراچی کے ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رینجرز کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملیر میں رینجرز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔

یہ آپریشن تھانہ ملیر کینٹ کی حدود، گڈاپ، ایئر پورٹ اور قائد آباد کے علاقوں میں کیا گیا۔

آپریشن میں مرد اہلکاروں کے ساتھ خواتین پولیس اہلکاروں کی نفری بھی شامل تھی۔

گھر گھر تلاشی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔

ضلع ملیر کی آئی ٹی ٹیم بھی آپریشن میں ساتھ تھی جس کی جانب سے مشتبہ افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.