گزشتہ شب کراچی میں کالعدم تنظیم کے مظاہرے کی وجہ سے شہر کے 2 علاقوں میں صورتِ حال کشیدہ رہی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق رات گئے کورنگی ڈھائی نمبر پر کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج جاری رہا جس کے باعث کورنگی ڈھائی نمبر پر ٹریفک معطل رہا۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی لیکن مظاہرین پھر جمع ہو گئے۔
دوسری جانب کھوکھراپار کی اندرونِی گلیوں میں مظاہرین نے احتجاج کیا تاہم ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی۔
Comments are closed.