سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔
کراچی سٹی اسٹیشن پر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جس نے ترانوں پر رقص کیا، کارکنان استقبال کے لیے کراچی سے لاہور تک ٹرین مارچ کریں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن محمد زیر اور کھیل داس لاہور روانگی سے قبل کراچی سٹی اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کی۔
رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کا جوش و خروش بڑھتا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سے کسی بھی سیاسی لیڈر کے لیے اتنے عوام کہیں نہیں گئے، 4 سال بعد میاں نواز شریف آ رہے ہیں، عوام نے سخت ترین وقت دیکھا ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ وطن واپسی کے بعد نواز شریف عوام سے خطاب کریں گے، خطاب میں بہت سی چیزیں عوام کی فلاح کے لیے ہوں گی، عوام کی سہولتوں کے لیے ہم معاشی ایجنڈا بنا رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ میاں نواز شریف اس ایجنڈے کے اہم خدوخال بتائیں گے، ن لیگ کی حکومت کے پہلے تین ماہ میں بہتری آئے گی، عوام نواز شریف پر بھروسہ کرتے ہیں ان کے پاس تجربہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ الیکشن کو سنجیدگی سے لیں، ہم ہر سیاسی جماعت کو سنجیدگی سے لیں گے اور اچھی تیاری کریں گے۔
Comments are closed.