کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ کے ماہی گیروں کے ہاتھ بڑی تعداد میں مشکا مچھلی لگ گئی۔
ترجمان فشر فوک فورم کمال شاہ نے کہا ہے کہ 14 جنوری کو ماہی گیروں نے 10 کشتیاں بھر کر مچھلی کا شکار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکا مچھلی مارکیٹ میں دو سے ڈھائی سو روپے کلو فروخت ہوتی ہے۔
تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان نے کہا کہ کراچی کے ماہی گیروں کے ہاتھ بڑی تعداد لگنے والی مچھلی کروکر خاندان سے تعلق رکھنے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نسل کی مچھلیاں ایک ہی جگہ پر جمع ہوکر انڈے دیتی ہیں، مشکا مچھلی اتنی بڑی تعداد میں مشکل سے ہی مل پاتی ہیں۔
معظم خان نے مزید کہا کہ آج سے 25 سے 30 سال پہلے ایسے ہی مچھلیوں کے پن ملا کرتے تھے، یہ ثابت کرتا ہے کہ حد سے زیادہ شکار کے باوجود سمندرمیں مچھلیاں موجود ہیں۔
Comments are closed.