کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل نے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کو تجاوزات کی آڑ میں مزید لیز مکانات مسمار کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔
اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل میں تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات کو مسمار کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔
کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ،ڈپٹی کمشنر اور دیگر نے جواب جمع نہیں کرایا جس پر ٹریبونل نے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کو مزید لیز مکانات مسمار کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔
عدالت نے گجر نالے پر نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا بلاک فائیو اور دیگر گھروں کو مسمار کرنے سے روک رکھا ہے، ٹریبونل نے کے ایم سی انیٹی انکروچمنٹ ،ڈپٹی کمشنر اور دیگر سے 29 اپریل کو جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی۔
درخواستیں گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ گلبرگ ایف بی ایریا، نارتھ ناظم کوثر نیازی کالونی میں مکانات لیز ہیں، گجر نالے پر سندھ کچی آبادی، کے ڈی اے اور کے ایم سی نے گھروں کو لیز جاری کی تھی تجاوزات کی آڑ میں متعلقہ ادارے لیز مکانات کو بھی توڑ رہے ہیں انہیں روکا جائے۔
Comments are closed.