hookup Birmingham being honest about wanting hookup reddit hookup Illinois gay hookup apps nz office hookup hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لیاقت آباد میں رات 11 بجے سے بجلی غائب

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں رات 11 بجے سے بجلی بند ہے جس وجہ سے علاقہ مکین پریشان ہو گئے ہیں۔

سعدی ٹاؤن میں دو گھنٹے سے بجلی غائب ہے، شہری اذیت کا شکار ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو شروع ہونے والی تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کے باعث کئی سڑکوں اور گلیوں میں پانی میں جمع ہوگیا ہے۔

کراچی میں گزشتہ رات گیارہ بجے تک کے بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 52.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

رات کو ہونے والی بارش کے بعد کے ڈی اے چورنگی، بورڈ آفس، نمائش چورنگی، ناگن چورنگی، گودھرا روڈ، پاور ہاؤس، یوپی موڑ، نیو کراچی، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.