بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے پر رضامند ہیں، آئی او سی کی تصدیق

افغانستان میں ویمن اسپورٹس کی اجازت کے حوالے سے  انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے طالبان حکام سے رابطہ کیا ہے۔ 

اس سلسلے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی رکن سمیرا اصغری نے طالبان سے روابط کی تصدیق کی ہے۔

اولمپک کمیٹی کی رکن سمیرا اصغری کا کہنا ہے کہ طالبان نے خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

سمیرا اصغری کے مطابق افغانستان کے پاس 2022 کے آخر تک کی ڈیڈلائن ہے۔ 

تمام ایتھلیٹ کو ری لوکیٹ نہیں کرسکتے اس لیے طالبان سے رابطہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.