بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ آگئی

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں آج مزید 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 196 ہوگئی ہے۔

کوہ سلیمان رینج میں گزشتہ شب سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پہاڑوں سے سیلابی ریلے نکل رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اموات موسیٰ خیل اور ایک قلعہ عبداللّٰہ میں رپورٹ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں سے 19 ہزار 762 مکانات بھی متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 377 مویشی ہلاک ہوئے۔

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں سیلابی ریلوں سے 690 کلو میٹر روڈ اور 18 پل تباہ ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.