بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لیاری سے پی ٹی آئی کے رکنی اسمبلی شکور شاد کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔ 

اپنے بیان میں عبدالشکور شاد کا کہنا تھا کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلقی اور سیاست سے دستبردار ی کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عبدالشکور شاد نے کراچی کے علاقے لیاری سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کو شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.