بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لڑکی کے بھیس میں ملی لاش کس کی تھی؟ معمہ حل

کراچی کے سپر ہائی وے سے ملیر کینٹ ماڈل کالونی کی جانب جانے والے لنک روڈ پر جھاڑیوں سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا، لاش سندھ کے شہر مورو کے نوجوان کی تھی جو 1 سال سے گھر سے لاپتہ تھا۔

ملیر کینٹ تھانے کے ایس ایچ او ملک فیصل لطیف کے مطابق 8 جنوری 2022ء کو سپر ہائی وے سے ملیر کینٹ کی طرف جانے والے لنک روڈ پر جھاڑیوں سے لڑکی کے میک اپ اور ملبوسات پہنے ایک خواجہ سرا نما لاش ملی تھی، جس کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق وہ لاش خواجہ سرا یا خاتون نہیں بلکہ مرد کی تھی جسے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم کے دوران میک اپ اتارنے پر ایک پولیس افسر نے اسے محراب کے نام سے شناخت کیا اور بعد میں اس کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا گیا۔

ملک فیصل کے مطابق مقتول محراب ولد فقیر محمد سندھ کے شہر مورو کا رہائشی تھا۔

کراچی میں سپرہائی وے پر ملیر کینٹ ماڈل کالونی لنک…

مقتول کے والد کے مطابق محراب گھر والوں سے ناراض تھا اور لاپتہ ہو گیا تھا، اس کا گزشتہ 1 سال سے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق متوفی کے والد فقیر محمد نے لاش وصول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ 8 جنوری کو رفع حاجت کے لیے جھاڑیوں میں گئے ایک شخص نے زنانہ لاش دیکھ کر مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی تھی۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ ملک فیصل کے مطابق نامعلوم ملزمان محراب کو کسی اور مقام پر قتل کر کے لاش کار کے ذریعے لنک روڈ تک لائے تھے اور اسے گھسیٹ کر جھاڑیوں میں ڈال دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.