بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی کا 27 فروری سے لانگ مارچ کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 فروری سے لانگ مارچ شروع کرے گی۔

سیہون شریف ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قائد اعظم کے مزار سے لانگ مارچ شروع ہوگا جو اسلام آباد تک جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھاد کی قلت کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، ہم نے کمشنرز اور ڈی سیز کو کھاد کی اسمگلنگ روکنے کے احکامات دیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیاں ہورہی ہیں، مارچ تک حلقہ بندیاں ہوں گی، حلقہ بندیاں ہونے کے بعد ہی سندھ میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.