بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی کرکٹر کے محمد رضوان کو ’مرشد‘ کہنے کی وجہ سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ’مرشد‘ کہنے کی وجہ سامنے آگئی۔

حالیہ انٹرویو میں محمد رضوان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو ٹیم میں مرشد کے نام سے پکارا جاتا ہے، یہ نام آپ کا کیسے پڑا؟

اس سوال پر محمد رضوان بےساختہ مسکرا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آ پ کو یہ بات کہاں سے پتا چلی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کپتان مجھے مرشد کہتا ہے، جب بھی ہماری گپ شپ ہورہی ہوتی ہے وہ مجھے اسی نام سے بلاتا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ میرا بھائی طلحہ جو میری شروع سے دیکھ بھال کر رہا ہے وہ مجھے مرشد کہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اب کپتان مجھے مرشد کہتا ہے جب بھی اس سے دین، دنیا پر بات ہو وہ مجھے اسی نام سے پکارتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.