بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، پولیس کو CCTV فوٹیج مل گئی

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید کی رہائشی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں پولیس نے ڈیفنس کی مبینہ جائے واردات کی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی۔

واقعے کی تحقیقات کرنے والے حکام کے مطابق ویڈیو مبینہ جائے واردات کے قریب ایک گھر سے حاصل کی گئی ہے، متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ویڈیو میں کچھ موجود نہیں ہے۔

کراچی ( آن لائن ) اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن…

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے اس مقام کو جائے واردات بتایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشنز حاصل کر لی گئی ہیں۔

تحقیقاتی حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے موبائل کی لوکیشن اس کے اپنے گھر کی ہے، اہلِ خانہ کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنا موبائل فون گھر پر رکھ کر جاتی تھی۔

تحقیقاتی حکام نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون کی لوکیشنز بھی اس جائے واردات کی نہیں بلکہ ہر کسی کی مختلف ہیں۔

تحقیقاتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے ابھی تک پولیس کو بیان نہیں دیا ہے، ڈاکٹرز نے بھی درخواست کے باوجود ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں دی ہے۔

تحقیقاتی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے موبائل کی لوکیشن اس کے اپنے گھر کی ہے، مذکورہ لڑکی نے جیسا بیان دیا حاصل شدہ ویڈیو میں ویسا کچھ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.