kills me makes me feel alive online dating overseas latin friend finder online personal ad sites www gogol ecom i am vietnamese

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لائن پھٹ گئی، پاپوش قبرستان کی گلیاں زیرِ آب

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں واقع قبرستان کے قریب صاف پانی کی لائن پھٹ گئی جس سے قبرستان کی سڑک اور گلیاں زیرِ آب آگئیں۔

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پینے کے پانی کی لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو گیا۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پاپوش نگر قبرستان کے قریب صاف پانی کی لائن پھٹنے کے واقعے کے بعد پائپ لائن کو بند کر کے پانی کا بہاؤ روک دیا گیا ہے۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق متاثرہ 15 انچ کی لائن کو مین وال سے پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 48 انچ قطر کی پائپ لائن…

پاپوش نگر میں پائپ لائن پھٹنے سے ناصرف سڑکیں اور گلیاں زیرِ آب آگئیں بلکہ اب تک ہزاروں گیلن پانی بھی ضائع ہو چکا ہے۔

پانی لائن سے نکل کر علاقے کی گلیوں میں پھیلنے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات ہو رہی ہیں جبکہ پانی کی بندش سے شہریوں کے پانی کی قلت کاشکار ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.