stratford dating does adult friend finder work international love dating app kristel hope christian bookstore fort myers

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر عبدالقدیر خان رو بہ صحت

محسنِ پاکستان، قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان روبہ صحت ہیں، یہ بات ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع نے بتائی ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بیمار ہوئے تھے لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار محسنِ پاکستان ، قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آکسیجن ماسک لگے تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی آکسیجن پائپ لگی تصویر منظرِ عام پر آگئی تھی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یہ تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور تمام اہلِ وطن کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی تھیں۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ممتاز ایٹمی سائنسدان…

اس حوالے سے قومی سائنسدان کے ترجمان کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بعد میں انہیں 28 اگست کو ملٹری اسپتال میں کوویڈ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اے کیو خان کے تیزی سے صحت یاب ہونے کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.