پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

کراچی: فردوس شمیم کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی 5 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

شارع فیصل تھانے کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے کے مقدمے میں فردوس شمیم نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سے استفسار کیا کہ تھانے میں پولیس نے آپ کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی تو نہیں کی؟

فردوس شمیم نے کہا کہ میرے ساتھ کسی قسم کی کوئی بدتمیزی اور بدسلوکی نہیں کی گئی۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔

ضمانت ملنے کے بعد فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.