کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور ذاتی دشمنی کے باعث کی گئی فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 37 سالہ شخص عبدالغفار زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ آپس کی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ظاہر نامی شخص زخمی ہو گیا۔
زخمی ظاہر کو ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد کے لیے اسپتال کیا گیا ہے۔
Comments are closed.