کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، 2 افراد نے خودکشی کر لی، جبکہ ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بہار کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گلستانِ جوہر اور گلشنِ معمار میں 2 افراد نے خود کشی کر لی۔
گلستانِ جوہر میں بھٹائی آباد اور گلشنِ معمار کے سیکٹر 3 ایس میں واقع گھر میں 2 افراد نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
لیاقت آباد نمبر 2 سے 60 سالہ شخص یوسف کی 3 روز پرانی لاش ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ وجۂ موت کا تعین کیا جا سکے۔
Comments are closed.