جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

کراچی: فائرنگ سے زخمی ہونے والے 15 سال کے ایان کی حالت بدستور تشویش ناک

کراچی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 15 سالہ ایان کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔

اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکا ایان انتہائی نگہداشت میں ہے اور اس کا نچلا دھڑ فی الحال کام نہیں کر رہا۔

ترجمان کے مطابق ایک گولی ایان کے پھیپھڑے کو متاثر کرتے ہوئے ریڑھ کی ہڈی میں موجود ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ گولی نکالنی ہے لیکن بچے کی حالت ایسی نہیں کہ آپریشن فوری کیا جائے۔

عینی شاہد دوست کا کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر زخمی ایان نے بائیک واپس گھمائی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں نیورو، آرتھوپیڈک اور سرجن سمیت دیگر ماہرین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے رضویہ میں 15سال کا لڑکا سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.