جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

کراچی کے علاقے موسمیات میں اسپارکو روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے جو رکشہ ڈرائیور تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول سے لوٹ مار بھی نہیں کی گئی، واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا ڈکیتی کی واردات اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

عینی شاہد نے بتایا کہ سبزی منڈی جا رہے تھے، منور چورنگی پر 2 ملزمان نے رکنے کا اشارہ کیا، مقتول غلام یاسین نے رکنے کے بجائے رکشے کی رفتار تیز کر دی، ملزمان قریب پہنچے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتول تین بچوں کا باپ تھا، آبائی تعلق ضلع بہاول پور سے تھا، غلام یاسین گلستان جوہر بلاک 12 میں رہائش پذیر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، مقتول کی لاش 2 گھنٹے تک سڑک پر پڑی رہی،پولیس کو کال کرتے رہے، کوئی مدد کو نہ پہنچا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.