بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی صدر کے کاروباری مرکز کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی

کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ریگل چوک کے قریب ایک مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ریگل چوک کے قریب کوآپریٹو مارکیٹ کی ایک دکان میں لگی جو تیزی سے پھیل گئی اور متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے فائر بریگیڈ سینٹر کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی مختلف فائر سینٹرز سے 4 گاڑیاں اور فائر فائٹر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں۔

محمود آباد کی کشمیر کالونی میں ایک کورین باشندے کو گھر میں قتل کر دیا گیا، ساؤتھ کوریا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی باشندے کی گلا کٹی لاش گھر سے ملی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے کو خالی کروالیا گیا ہے کوآپریٹو مارکیٹ آنے جانے والی گلیوں اور سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

فائبر گیٹ کی ایک گاڑی اور عملہ موقع پر موجود ہے جو آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.