وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی دھماکے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایسا لگتا ہے کہ آئی ای ڈی سائیکل میں نصب تھا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوا ہے، جبکہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ بم ڈسپوزل ٹیم جائے وقوع کا معائنہ کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی حکام بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ کو موصول رپورٹ میں پولیس نے بتایا کہ ہر پہلو سے اس واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، دھماکا بیکری کے قریب ہوا۔
خیال رہے کہ کراچی دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔ گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.