best totally free hookup app is there a real hookup app california hookup bar asian girls hookup Suplee PA

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: صحافی اطہر متین کی نمازِ جنازہ ادا

کراچی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی اطہر متین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

صحافی اطہر متین کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 کی مسجدِ صدیق میں ادا کی گئی۔

اطہر متین کی نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ، دوست، احباب، عزیز و اقارب اور صحافی برادری شریک ہوئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں سے متعلق کچھ مواد ملا ہے، قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور رہنما تحریکِ انصاف علیم خان نے بھی اطہر متین کے جنازے میں شرکت کی۔

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، صوبائی وزیرِ سندھ سعید غنی، ایم کیو ایم بحالی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، سابق میئر کراچی وسیم اختر، سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ بھی اطہر متین کے جنازے میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی اطہر متین اس وقت ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئے جب انہوں نے راستے میں لوٹ مار کی واردات ہوتے دیکھ کر ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل سے اپنی کار ٹکرا دی۔

پولیس کے مطابق گرنے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں اطہر متین گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان ایک اور موٹر سائیکل چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.