چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ صبح میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان رہے گا، جبکہ شام میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کی شدت کل کے مقابلے میں آج کم ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
Comments are closed.