بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: شوہر نے سابقہ بیوی اور اپنا گلا کاٹ لیا

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں خاتون کا گلا کاٹنے کے واقعہ کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

واقعے کی منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں زخمی خاتون کو زمین پر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

خاتون کے سابق شوہر نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی بھی کوشش کی۔

اس موقع پر ملزم کو خودکشی سے روکنے کے لیے جائے وقوع پر موجود ایک شخص نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

واقعے کے بعد ملزم موٹر سائیکل اسٹارٹ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(نوٹ : ادارے کی پالیسی کے تحت ویڈیو نہیں لگائی جاسکتی)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.