pregnant hookup daty hookup cancer man and hookups hookup Longmeadow 4 foot by 8 foot solar panel hookup bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اورنگزیب نئی مشکل میں پھنس گئیں

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب قومی ترانے کے ریلیز کی غلط تاریخ بتاکر مشکل میں پھنس گئیں۔

قومی ترانے کے نشر کیے جانے کی تاریخ اور سال کو لے کر مریم اورنگزیب پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید ہو رہی ہے۔

گزشتہ دنوں مریم اورنگزیب کی جانب سے نیوز کانفرنس کی گئی تھی جس میں  انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان نے قومی ترانہ 1954ء میں لانچ کیا تھا، اب 68 برسوں بعد وزیر اعظم شہباز شریف دوبارہ قومی ترانے کو ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کی اس پریس کانفرنس کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے متعدد پوسٹس شیئر کی گئیں جن میں لیاقت علی خان کے وفات کا سال 1951ء بتایا گیا تھا۔

انٹرنیٹ صارفین کا مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لیاقت علی خان نے اپنی وفات کے 3 سال بعد کیسے قومی ترانہ ریلیز کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.