hookup Blooming Grove mature hookup app cd hookups in cochise county hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ممنوعہ فنڈنگ کیس :ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ان پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں میں سے کچھ بند ہیں جبکہ کچھ اب بھی فعال ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.