بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: شاپنگ کیلئے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں دو ملزمان نے عید کی خریداری کے لیے شاپنگ سینٹر جانے والی فیملی کو لوٹ لیا، جیو نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

گلستانِ جوہر میں 2 ملزمان نے گزشتہ روز عید کی خریداری کے لیے جانے والی فیملی کو لوٹ لیا۔

 جیو نیوز کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہوگئی ہے۔

 فوٹیج میں شاپنگ کے لیے آنے والی فیملی کو گاڑی پارکنگ میں لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، کار میں خاتون اور بچے بھی موجود تھے۔

 اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار فیملی کو دیکھتا ہوا گزرتا ہے۔

 دوسری جانب گلی سے ایک ملزم پیدل چلتا ہوا آیا اور اسلحہ نکالا اور لوٹ مار شروع کردی، دونوں ملزمان کو سرے عام لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان واردات کے بعد ایک موٹر سائیکل پر بیٹھے اور با آسانی فرار ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.